اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلہ

Published on November 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

3
اسلام آباد (یو این پی)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ منگل کی شب 9 بجے کے قریب مردان، مالاکنڈ، سوات، دیر، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، پھالیہ، مینگورہ، بونیر، کوہاٹ، چترال، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، سرگودھا اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ آیات اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 179 کلومیٹر اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题