کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں،عثمان ڈار

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کو بااختیار بنارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار کی صدر نیشنل بینک سے ملاقات ہوئی جس میں کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نیشنل بینک حکام نے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر کو بریفنگ دی۔اسکے علاوہ عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام میں نیشنل بینک کی خدمات کو سراہا ہوئے کہا کہ نیشنل بینک نے کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 3 بلین کی رقم تقسیم کی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ نیشنل بینک کی جانب سے دس ہزار کے قریب نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے، نیشنل بینک کی کامیاب جوان پروگرام میں دلچسپی کو سراہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题