پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کارڈ کا اجراء کیاوفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود

Published on February 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

نارووال(یو این پی)وفاقی وزیرتعلیم و صدر پی ٹی آئی شفقت محمود کادورہ نارووال،صوبائی وزیراوقاف ومذہبی امورپیرسعیدالحسن شاہ اورراہنماخواتین پی ٹی آئی مسرت جاویدچیمہ بھی انکے ہمراہ تھیں وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پارٹی ورکرزکنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ادنیٰ ساکارکن ہوں لیکن پھر بھی نارووال کی عوام نے جتنی مجھے عزت دی ہے میں ان کامشکور ہوں,انہوں نے کہا کہ اتنے تھوڑے عرصے میں اتنا بڑا پنڈال لگانا بہت تسلی بخش ہے,میں تو ہمیشہ یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں اور آج نارووال کے عوام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں عمران خان کے ساتھ ہیں اورعوام نے چوروں کو چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے قوم کا فائدہ دیکھنا ہے قوم کا فائدہ ان چوروں کو واپس لانے میں نہیں لیکن ہمارا ایک بڑا مقصدعوام کو ریلیف فراہم کرناہے,انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پاکستانیوں کے لیے بہتر کرنا ہے اور یہ کہ ہم نے اپنے بچوں کو کس طرح کا پاکستان دے کر جانا ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت کارڈ کا اجراء کیا جس سے عوام بڑے بڑے ہسپتالوں میں 10 لاکھ تک فری علاج کرواسکیں گے۔ آپ مضبوط کھڑے رہیں اور ہماری قیادت بھی آپ کے ساتھ مضبوط ہے۔ورکرزکنونشن سے صوبائی وزیراوقاف پنجاب پیرسیدالحسن شاہ اور صوبائی راہنماخواتین مسرت جاوید چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خاں کی حکومت عام آدمی کے معیارزندگی کوبہتربنانے اورعوام کوزیادہ سے ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ہماری پارٹی مضبوط ہے اور آئندہ الیکشن میں ہماری حکومت کلین سویپ کرے گی۔ورکرزکنونشن سیپارٹی راہنماسابق ضلع ناظم کرنل (ر) جاویدصفدرکاہلوں,حافظ ذوالفقارمہیس,چوہدری عارف خاں,قاسم جلالی ودیگرراہنماوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے قائدین کی آمد پران کاشکریہ ادا کیااورانہیں مستقبل میں نارووال سے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کایقین دلایا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme