ضلع اوکاڑہ، میں اس وقت کرونا کے112 مثبت کیس ہیں خورشید جیلانی

Published on February 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ترجمان ضلعی انتظامیہ و فوکل پرسن میڈیا برائے انسداد کروناڈپٹی ڈائریکٹر خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ ضلع میں اس وقت کرونا کے112 مثبت کیس ہیں تمام مریض اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ویکسیئن لگوانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کرونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہوتی ہے حکومت کی جانب سے انسداد کرونا ویکسی نیشن ریڈIIIمہم جاری ہے عوام الناس انسداد کرونا ویکسی نیشن کروائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ احتیاط بہت ضروری ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ماسک لگا کر گھر سے باہر نکلیں اور بار بار صابن سے ہاتھ دھوئیں زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes