سعودی عرب نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کام تیز کر دیا: رپورٹ

Published on June 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

ریاض: (یواین پی) امریکی حکومت کی خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سعودی عرب نے بیلسٹک میزائل پروگرام پر چین کے تعاون سے کام تیز کر دیا۔ رپورٹ پر وائٹ ہاؤس اور کانگریس ارکان کے درمیان شدید اختلافات ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق سعودی میزائل پروگرام کو ٹرمپ کی خاموش حمایت حاصل ہے تاکہ ایران کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ریاض نے میزائل ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر چین سے حاصل کیا ہے۔خفیہ رپورٹ کو ابتدائی طور پر ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس ارکان سے چھپایا جبکہ امریکا نے میزائل فیکٹری کی سیٹلائٹ تصاویر بھی حاصل کر رکھی ہیں۔امریکی میڈیا کی رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانگریس ارکان نے مشرق وسطی میں ہتھیاروں کی دوڑ تیز ہو نے کا خدشہ ظاہر کیا ہے وائٹ ہاوس اور کانگریس ارکان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان یہ خفیہ رپورٹ سامنے آئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog