ٹھٹھہ مکلی اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کا جینا دوبھر

Published on August 10, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ ضلع میں حیسکو انتظامیہ کی جانب سے الیکشن کے فوری بعد بلاجواز لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑا دیاگیا،ٹھٹھہ مکلی اور گردنواہ میں بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کا جینا دوبھر ہوگیا، 14سے18گھنٹے کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹھٹھہ،مکلی اور گردنوہ کے شہری شدیدمشکلات کا سامنا کرنے لگے، شدید گرمی اور مچھروں کے باعث عوام میں ملیریہ کی بیماری پھیلنے لگی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کے فوری بعد حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ،مکلی اور گردنواہ کے شہروں میں بلاجواز شدید لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ,مکلی،چھتوچنڈ،گجو،سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ، 14سے18گھنٹے تک کیا گیا ہے جبکے میرپورساکرو،گھاڑو،بگھان،گھوڑاباری سمیت دیگر علائقوں کی بجلی بھی 24گھنٹوں میں سے صرف دو گھنٹے دی جانے لگی ہے، جبکے ایلکشن جیتنے کے بعد امیدواروں کا اپنے حلقے کی عوام کو دوبارہ انکی مشکلات میں اکیلا چھوڑ کر جانے کا معمول دوبارہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کی عوام کا کہنا ہے کے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے پورا پورا دن بجلی بند رکھنا اور خاص طور پر رات کو آرام کے وقت پونے دو سے صبح پونے پانچ تک بجلی بند رکھنے کے باعث رات میں مچھروں کی وجہ سے ملیریا بیماری پھیل گئی ہے، جبکے منتخب نمائندوں سمیت اپنے آپ کو شھر کا ٹھیکیدارو کہلوانے والے مختلف سول سوسائٹی،سماجی اور دیگر تنظیموں کے رئنماوں نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے،دوسری جانب گھاڑو،بگھان،گھوڑاباری کے مکینوں نے بھی مختلف شہروں میں حیسکو کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نگراں حکومت سندھ، اور دیگر اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کے ٹھٹھہ ضلع میں عوام دشمن ایکسن واپڈا اور انکے ساتھ ملوث عملے کو فوری طورپرہٹایا جائے اور ٹھٹھہ ضلع میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پورے پاکستان کی طرح 4سے 6 گھنٹے کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes