سعودی عرب میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی

Published on July 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments

ریاض(یواین پی)سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لئے پوری مملکت میں عید الاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔سعوی عرب کی سپریم کورٹ کی جانب سے رویت ہلال کے لیے تشکیل کردہ کمیٹیوں کی طرف سے جمعہ کی شام ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی مگر چاند نظر نہیں آیا۔سعودی عرب کے علاوہ دیگر عرب ممالک جن میں متحدہ عرب امارات، عراق، لیبیا، شام، یمن اور دیگر شامل ہیں میں بھی 20 جولائی کو عید الاضحی منائی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق ذی الحج کی پہلی تاریخ 11 جولائی کو ہوگی، 19 جولائی کو حج جبکہ 20 جولائی کو عید الاضحی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes