اکیسویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 28 جنوری سے ہو گی

Published on January 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

123اسلام آباد(یو این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے اکیسویں آئینی ترمیم اور فوجی عدالتوں کے قیام کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 28جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ نے اس ضمن میں دائر تمام سات درخواستوں کی ایک ساتھ سماعت کرنے کیلئے تین رکنی بینچ بھی تشکیل دیدیا ہے۔ بینچ کی سربراہی چیف جسٹس ناصر المک کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس مشیرعالم اور جسٹس گلزار شامل ہیں۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ بار کی طرف سے بھی 21 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم دینے کی استدعا دائر کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题