پی ایس ایل 7 ،رضوان الیون لاہور قلندرز کے ہوم گراونڈ پر ڈھیر

Published on February 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments


لاہور(یواین پی) پاکستان سپرلیگ 7 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے کر رضوان الیون کے جیت کا تسلسل توڑ دیا۔لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے، فخر زمان 60 بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کامران غلام 42، محمد حفیظ 43، فل سالٹ 26، عبداللہ شفیق 4 اور راشد خان 1 رن بناسکے۔ سلطانز کے انور علی، شاہ نواز دھانی، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو شکار بنایا۔قلندرز کے بولرز نے سلطانز کے 7 کھلاڑیوں کو ڈبل فیگر میں داخل ہی نہ ہونے دیا، 183 رنز ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی، صہیب مقصود 29 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ ٹم ڈیوڈ 24، خوش دل شاہ 22، محمد رضوان 20، شان مسعود 8، انور علی پانچ، عباس آفریدی ایک اور عمران طاہر ایک رن بنا سکے، شاہ نواز دھانی 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题