اوکاڑہ، بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک نوجوان جانبحق، دوسرا زخمی، نعش اور زخمی ہسپتال منتقل

Published on March 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی) بصیر پور گیلانی چوک میں بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی بصیر پور سے ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔ریسکیو ٹیم حادثہ میں متاثر ہونے والے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ حادثہ میں جانبحق ہونے والے نوجوان کو بھی ضروری کاروائی کرنے کے بعد آر ایچ سی بصیر پور منتقل کر دیا گیا۔ جانبحق ہونے والے نوجوان کی شناخت علی حیدر ولد محمد احمد (24 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی علاقے نہال مہار کا رہائشی تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes