اینکر پرسن ارشاد بھٹی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

Published on February 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نجی ٹی وی کے اینکر پرسن ارشاد بھٹی کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔ارشاد بھٹی کی اہلیہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد قبا آئی 8 مرکز میں ادا کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل اور صحافی برادری نے ارشاد بھٹی کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے،مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی،ادبی اور صحافی تنظیموں کے افراد کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے لوگوں نے شرکت کی۔شہباز گل نے کہا کہ ہمارے دوست اور بھائی ارشاد بھٹی کی اہلیہ کے انتقال کی خبر سے گہرا دکھ پہنچا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme