سلیکٹڈ کی کابینہ میں اکثر یت نا اہل وزراء کی ہے چوہدری کامران یوسف گھمن

Published on February 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

بورے والا (یواین پی) پیپلزپارٹی تحصیل بوریوالا کے صدراور امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان نے 10وزیروں کو کار کردگی سرٹیفکیٹ دے کر تسلیم کر لیا ہے کہ گیم ختم ہوگئی ہے میچ ختم ہونے کے بعد ہی انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں سلیکٹڈ کی کابینہ میں اکثر یت نا اہل وزراء کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے 10 ارکان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سرٹیفکیٹ عطا کیے ہیں وہ عوام کو تو نظر نہیں آ ئی تو پھر وزیر اعظم کے پاس وہ کون سی خورد بین ہے جس سے ان کو ان وزراء کے کارنامے نظر آ گئے مراد سعید کے پاس مواصلات کا محکمہ ہے لیکن اس نے جو پورے ملک کی شاہراہوں کا جو ستیا ناس کیا ہے وہ عمران خان کو نظر نہیں آتا اسی طرح تعلیم کے شعبہ کی حالت قابل تشویش ہے اگر اتنی بری کارکردگی کو بھی اعلیٰ تصور کیا جا رہا ہے تو پھر ثابت ہوتا ہے کہ دیگر وزراء تو مکمل طور پر نا اہل اور نکمے ہیں جس کا اعتراف خود عمران خان نے بھی کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题