سائیکا وومن فیصل آباد کرکٹ ٹیم اور فیصل آباد اینجل وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ

Published on February 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسڑکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے زیر اہتمام چار روزہ تایا نذیروومن ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جارہاہے جس میں سائیکا وومن فیصل آباد کرکٹ ٹیم اور فیصل آباد اینجل وومن کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سائیکا وومن کرکٹ ٹیم نے 7وکٹوں سے جیت لیا۔ فیصل آباد اینجل کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 113رنز اسکوربنائے جبکہ دوسرے میچ میں لاہور وومن پیشن ٹیم نے ملتان شاہین وومن کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔مہمان خصوصی نے مین آف دی میچ پلیرز میں کیش پرائز اور تاج گھی کی طرف سے ٹی شرٹ اور کیپس تقسیم کیں۔مہمان خصوصی عاصم خان،شمشاد رحمانی،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،حافظ اظہر محمود، کیئر ٹیکر اقبال اسٹیڈیم نو ید نذیر،صابر حیسن اورعمران شیخ بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme