رمضان المبارک نیکیوں کاموسم بہارہے اس کایک ایک پل عبادت سے عبارت ہے سیدمصدوق حسین شاہ

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

UNP
جھنگ(یواین پی)رمضان المبارک نیکیوں کاموسم بہارہے اس کایک ایک پل عبادت سے عبارت ہے۔ماہ مقدس میں اپنامال غریبو ں اورمستحقین پرخرچ کرکے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے،روزہ محض بھوکاپیاسارہنے کانام نہیں گناہوں سے دوررہنے اورتقو ی اختیارکرنے کانام ہے ان خیالات کااظہارجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی سینئررا ہنماء سیدمصدوق حسین شاہ نے گزشتہ روزاپنے مدرسہ علوم الشریعہ ٹوبہ روڈ اسٹیشن چوک میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ روزہ صرف پیٹ نہیں تمام اعضاء کاہونا چا ہیے،ان کاکہناتھاکہ چغلی،جھوٹ،بدنگاہی اور ظلم روزہ خراب کرتے ہیں ان سے بھی پرہیزکرناچاہیے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes