پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 24 رنز سے شکست دیدی

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

لاہور(یواین پی)پشاور زلمی کے 186 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ، تاہم روئے 13 سکور بناکر ہی پویلین لوٹ گئے جبکہ ول سمیڈی ایونٹ کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ بدقسمت ثابت ہوئے، صرف 1 رن کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 3 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر 99 رنز کی اننگز کھیل کر سلمان ارشاد کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، قبل ازیں پشاور زلمی کے ہی خلاف اوپننگ بیٹر 97 سکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔جیمز ونس صفر، کپتان سرفراز احمد 25 ، افتخار احمد 10 اور عمر اکمل صرف 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سہیل تنویر 2 اور نور احمد صفر پر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد صفر اور نسیم شاہ 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، پشاور زلمی کےعثمان قادر نے سب سے زیادہ 3 شکار کئے، سلمان ارشاد نے 2، لیام لیونگسٹون، وہاب ریاض اور حسین طلعت نے 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 186 رنز ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 161 سکور بناسکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy