پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ خود وزیراعظم کرتے ہیں،شازیہ مری

Published on February 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

کراچی (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکی مرکزی اطلاعات سیکرٹری ورکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے وزیراعظم کی طرف سے پٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری کو واپس بھیجنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے ڈرامہ بازی بند کریں۔ وزیراعظم اوگرا میں چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ سب کو پتہ ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ خود وزیراعظم کرتے ہیں اور اوگرا سے اپنے فیصلے پر انگوٹھا لگواتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خزانہ کو چاہیے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں پارلیمنٹ میں رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کھنڈی چھری سے عوام کی کھال اتار رہے ہیں اور اتارتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy