کرپشن کیس‘سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,407)      No Comments

Secretary Mushtaq Ahmed Raisani
احتساب عدالت نے ملزم کو2 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا
کوئٹہ(یوا ین پی)احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے چودہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر نیب کی درخواست پر مزید چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔کرپشن کیس میں ملوث کوئٹہ کے سابق سیکریڑی خزانہ مشتاق رئیسانی کو چودہ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت مشتاق رئیسانی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کے موکل کو سانس کی تکلیف ہے۔نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا سابق سیکریٹری کو تمام ادویات مہیا کی جارہی ہیں، جبکہ نیب کا ڈاکٹر ان کی مسلسل دیکھ بھال کر رہا ہے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق نیب کی درخواست پر عدالت نے مشتاق رئیسانی کا مزید چودہ روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 2جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes