حکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہی ہے،شیری رحمان

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا بہانا بنا کر حکومت یکم مارچ سے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 160 روپے فی لیٹر ہے۔ قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہوگا۔پیپلزپارٹی کی رہنما نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110ڈالر فی بیرل جبکہ ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی۔سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا کہ لحاظہ حکومت عالمی منڈی کی آڑ میں عوام کو لوٹنے کا منصوبہ نہ بنائے، اپنی نااہلی اور عالمی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل نہ کریں، عوام پہلے ہی تاریخی مہنگائی سے پریشان ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog