اوکاڑہ ،حضرت مولا علی علیہ السلام کہ ولادت باسعادت کی خوشی میں پر وقار تقریب

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)حضرت مولا علی علیہ السلام کہ ولادت باسعادت کی خوشی میں پی ٹی آئی آفس وارڈ نمبر 36 میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او اے ڈویژن جہانزیب وٹواور ایس ایچ او بی ڈویژن سعادت اللہ بلوچ ۔گوہر عباس زیدی ۔صداقت بھٹی ۔پی ٹی آئی وارڈ نمبر 36 کے صدر ملک محسن رضا ۔اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اس پر وقار تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر مہمانوں کی تواضع مشروبات اور کیک سے کی گئی اس موقع پر ملک محسن رضا نے کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں بھی سرخرو ہو سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy