کراچی ،عدالتی حکم ملتے ہی فاروق ستارکو گرفتار کرلیں گے، راو انوار

Published on March 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

2
جسے بھی گرفتار کیامیرٹ پرتفتیش کریں گے جو بے گناہ ہوا اسے چھوڑ دیں گے اور ملزمان کا چالان کریں گے
کراچی(یوا ین پی) کراچی میں ایس ایس پی ملیر راو انوار نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے حکم دیا تو اشتعال انگیز تقاریر کیس میں فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری پر راو انوار نے واضح جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیر میں فاروق ستار ودیگر کے خلاف بیس سے زائد مقدمات درج ہیں اگر عدالت نے حکم دیا تو فاروق ستار سمیت دیگر نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کریں گے۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق جسے بھی گرفتار کیا میرٹ پر تفتیش کریں گے جو بے گناہ ہوا اسے چھوڑ دیں گے اور ملزمان کا چالان کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme