اعظم خان کی 85 رنز کی شاندار اننگز بھی کسی کام نہ آئی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

لاہور(یواین پی)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی ہے۔ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 24ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے باؤلنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد حارث نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ کے چاروں جانب خوبصورت اسٹروک کھیلے۔حضرت اللہ زازئی کا بلا خاموش رہا اور جب 73 کے مجموعی سکور پر وہ آؤٹ ہوئے تو انہوں نے 12 گیندوں پر صرف 13 رنز بنائے تھے۔ حارث اور یاسر خان نے دوسری وکٹ کے لیے مزید 40رنز جوڑے۔ حارث 32 گیندوں پر5 چھکوں اور7 چوکوں کی مدد سے 70رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ یاسر خان نے لیگ میں ملنے والے پہلے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 24 گیندوں پر 35رنز بنائے۔شرفین ردرفورڈ نے لیام ڈاسن کو لگاتار دو چھکے لگائے لیکن ان کی اننگز 16رنز سے آگے نہ بڑھ سکی۔تجربہ کار شعیب ملک نے 23 گیندوں پر 38 رنز کی باری کھیلی ۔ پشاور زلمی نے مقررہ اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 206رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے تین اور وقاص مقصود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 207 رنز ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر رحمان اللہ گرباز 54 کے مجموعی سکور پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے کھلاڑی دانش عزیز بغیر کھاتہ کھولے ہی 55 کے مجموعی سکور پر پویلین روانہ ہوئے، انہیں وہاب ریاض نے آؤٹ کر کے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔مبشر خان 89 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پھر لیام ڈاسن 4 رنز کے انفرادی جبکہ 131 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ اس سے قبل میچ کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاداب خان کی جگہ آصف علی میچ میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ میچ کے لیے پشاور زلمی کی ٹیم وہاب ریاض (کپتان)، محمد حارث، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، شرفین ردرفورڈ، بین کٹنگ، یاسر خان، عثمان قادر، سلمان ارشاد پر مشتمل ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں آصف علی(کپتان)، مبشر خان، رحمٰن اللہ گرباز، دانش عزیز، اعظم خان، ظاہر خان، لیام ڈاسن، فہیم اشرف، مرچنٹ ڈی لانگے، وقاص مقصود، محمد موسیٰ شامل ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme