ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے برسی میں شرکت کے بعد پی پی کا قافلہ واپس بورے والا پہنچ گیا

Published on April 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

بورے والا( یواین پی)سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے برسی میں شرکت کیلئے پیپلزپارٹی بورے والا کا قافلہ شرکت کے بعد واپس بورے والا پہنچ گیا،قافلہ کے شرکاء نعمان رشید،حاجی عنایت اللہ وسیر،محمد صدیق بھلر اور محمود احمد بھٹی نے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،اور اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی اور صوبائی راہنماؤں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی، قمرزمان کائرہ، چوہدری منظور احمد اور عبدالقادر شاہین کے علاوہ دیگر سے بھی ملاقاتیں کیں،ان رہنماؤں نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کانشانہ بنارہے ہیں پیپلزپارٹی پہلے بھی ایسے انتقامی اور منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کرمقابلہ کر چکی ہے

پیپلز یوتھ کویت اور زیڈ اے بھٹو فاونڈیشن کویت کے زیر اہتمام ذولفقار علی بھٹو کی 40برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب
بورے والا(یواین پی )گذشتہ روز کویت میں چوھدری اکرم کی رہائش گاہ پیپلز یوتھ کویت اور زیڈ اے بھٹو فاونڈیشن کویت کے زیر اہتمام شھید زولفقار علی بھٹو کی 40برسی کے سلسلہ میں دعائیہ تقریب بعد از نماز عشاء منعقد ہوئی جس میں مرکزی چیر مین ضیاالرحمان گریوال صدر پیپلز یوتھ رانا فاروق زیڈ اے بھٹو کویت چیرمین چوھدری اکرم جنرل سیکٹری کاشف خان جیالا محمد طارق رھنما یوتھ عدیل نواز شاعر کمال اظہر اور خصوصی طور ہر فیاض وردگ کے ساتھ کثیر تعداد میں جیالوں نے شرکت کی دعائیہ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت سے ہوا شاعر کمال اظہر نے حمد پڑھی اور ھدیہ نعت پیش پیش کیا ، سٹیج سیکرٹری کے فرائض کاشف خان نے سرآنجام دیے اور اس موقع پر محمد اکرم اور محمد طارق نے شاندار الفاظ میں شھید قائد کو خراج عقیدت پیش کیا فیاض وردگ نے بھٹو صاحب کے لیے لکھی نظم پڑھ کر مجلس میں ولولہ اور جوش پیدا کردیا رانا فاروق نے کہا کہ شھید زولفقار علی بھٹوکی ملک اور قوم کے لئے خدمات جدوجہد اور قربانی ناقابل فراموش ھے ملک اور قوم کو متفقہ آئین ایٹم بم سے لیکر شناختی کارڈ پاسپورٹ سمیت عوام کو سیاسی شعور شھید بھٹو کے عظیم کارنامے ھیں ، انہوں نے موجودہ حکومت کی اپنے سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہامہنگائی کا سیلاب لاکر عوام کا جینا مشکل کردیا ھے چیرمین زیڈ اے بھٹو پاکستان اور مرکزی رھنما پیپلز پارٹی ضیاالرحمان گریوال نے خطاب کیا انہوں نے شاندار الفاظ میں ذوالفقار علی بھٹو شہید ملک اور قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی پورے پاکستان میں برسراقتدار آکر غریب عوام کی خدمت کرے گی انہوں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا انھوں عمران خالد راؤ امجد اصغر بھٹی کا اور فاروق کا شکریہ ادا کیا آخر میں شھید زولفقار علی بھٹو ،محترمہ شہید بے نظیر بھٹو،اور ضیاالرحمان گریوال کے والد کے درجات کی بلندی اور ان کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ساتھ ھی عبدالشکور ابی حسن مرحوم اور شہداء نیوزی لینڈ کے لیے بھی فاتحہ خوانی کی گی اور دعائیہ تقریب کے اختتام پر حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes