پرنسپل کی طرف سے ضلع وہاڑی میں تقریباً 60کے قریب نئے ایجوکیٹرز کو شو کاز نوٹس جاری

Published on June 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

2011_12_16-2011_12_16_6_54_10-316x248
گگو منڈی (ایم فیاض وارثی ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ ، زنانہ ضلع وہاڑی اور تینوں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ زنانہ اور ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ ضلع وہاڑی حکام نئے بھرتی ہونے والے بغیر پیشہ ورانہ ڈگری کے حامل ایجوکیٹرز کو خلاف قانون زبردستی گورنمنٹ فار ایلیمنٹری ٹیچرز ملتان (جی سی ای ٹی)میں داخلہ لینے پر مجبور کر رہے ہیں ۔ ایجوکیٹرز کے مطابق مذکورہ کالج کی پرنسپل مس شاہد پروین 0619200183نے بی ایڈ کی فیس کی مد میں مبلغ اٹھارہ ہزار روپے ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ رہائش اور کھانے کا انتظام ایجوکیٹرز کا ذاتی ہو گا ۔ زیادہ تر ایجوکیٹرز نے مذکورہ غیر قانونی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ جس پر پرنسپل کی طرف سے ضلع وہاڑی میں تقریباً 60کے قریب نئے ایجوکیٹرز کو شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان غیر قانونی احکامات پر ان غیر قانونی احکامات پر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جناح پینل ضل وہاڑی کے صدر آصف رفیق ، پنجا ب ٹیچرز یونین ضلع وہاڑی کے صدر مرزا طارق محمود ، متحدہ محاذ اساتذہ کے صدر راؤ محمد اسلم ، رانا دلشاد ، سرفراز وڑائچ ،سعید سرور،رائے غلام مصطفی ،ڈاکٹر محمد اسلم اور دیگر رہنماؤں نے اس غیر قانونی افعال پر شدید رد عمل ،غم و غصے اور تحفظات کا اظہار کیا ہے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی بھرتی پالیسی 2014کے مطابق بی ایڈکی سند کے بغیر بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز تین سال کے اندر اندر کسی بھی منظور شدہ کالج یا یونیورسٹی سے بی ایڈکرنے کے پابند ہیں۔ مگر ملتان کے مذکورہ کالج یا کسی مخصوص کالج سے مہنگے داموں زبردستی بی ایڈکرنے کے پابند نہ ہیں تنخواہوں سے مرحوم نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کے گھروں میں فاقوں تک نوبت آ پہنچی ہے ۔ تعلیمی حکام کو ان کی تنخواہوں کے بل منظور کروانے کی بجائے گورنمنٹ کالج فار ایلیمنٹری ٹیچرز ملتان کو نوازنے اور کامیاب کرنے کی پڑی ہوئی ہے اساتذہ رہنماؤں نے مزید بتایا کہ مذکورہ پر عمل نہ کرنے والے ایجوکیٹرز کی انکوائریاں کی جا رہی ہیں اور انہیں ملازمت سے بر خاست کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں ۔ اساتذہ رہنماؤں نے محکمہ تعلیم مذکورہ احکامات کو شدید قسم کی بد انتظامی ، بد دیانتی ،بلیک میلنگ اور مس کنڈیکٹ قرار دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز پنجاب اور ڈی سی اوضلع وہاڑی سے مذکورہ آفیسرز کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题