عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے تحت شہر بھر کے پٹرول پمپس کا دورہ ؛ صاحبزادہ محمد یوسف

Published on February 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے تحت شہر بھر کے پٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پٹرول پمپس پر پبلک ٹائلٹس کی صفائی کی صورتحال مانیٹر کی۔انہوں نے صفائی کے ناقص معیار پر بعض پمپس انتظامیہ کو وارننگ جاری کی اور کہا کہ فوری اصلاح کی جائے بصورت دیگر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے چک 204 میں ضلع کونسل ڈسپنسری کا دورہ کیا اورسٹاف کی حاضری،ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نچلی سطح پر مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈسپنسریز کی اہمیت مسلمہ ہے لہذا ڈسپنسری سے رجوع کرنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرکے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ کریں۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے اپنے آفس میں پری ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں کریانہ ایسوسی ایشن وغلہ منڈی کے تاجروں سمیت ڈی او انڈسٹریزشہباز خاں بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔مارکیٹوں وبازاروں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں لہذااوور چارجنگ سے گریز کریں تاکہ کارروائی کی نوبت نہ آئے۔انہوں نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول میکنزم پر مکمل انداز میں عملدرآمد کرایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے مختلف سکولوں کابھی دورہ کیا اورعوامی بہبود کے اقدامات کے تحت چھٹی کے اوقات میں بچوں کو روڈ کراسنگ کے لئے ڈیوٹی سٹاف کی حاضری چیک کی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو محفوظ انداز میں روڈ کراس کرانے کے لئے ذمہ داریوں کا ادراک کیا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے مجاہد ہسپتال اور عزیز فاطمہ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اورقومی صحت کارڈ کے تحت رجسٹریشن کاؤنٹراور سٹینگ سمیت دیگر انتظامات چیک کئے۔اسسٹنٹ کمشنر کی تحریک پر بعض مریضوں کے بے فارم،نادرا ٹری ریکارڈ اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بناء پر نادرا نے فوری طور پر ہیلتھ کارڈ ڈیسک قائم کرنے کا عندیہ دیااورڈیسک پر سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے بھی گفتگو کی اورقومی صحت کارڈ کے تحت علاج معالجہ کی فراہمی بارے دریافت اور بعض مسائل کو موقع پر حل بھی کرادیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes