گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ واجب الادا ٹیکس جلد ادا کریں مکیش کمار چاولہ

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کے مختلف سڑکوں پر ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف جاری دس روزہ مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 384 گاڑیوں کو چالان جبکہ 32 مختلف اقسام کی گاڑیوں کو بند کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر (ای ٹی او) محمد جمن میمن نے اپنے دفتر میں ٹیکس نہ دینے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے آخری روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف روٹس پر ٹیکس نہ دینے والی سوزوکی، ڈاٹسن اور دیگر مختلف گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 384 گاڑیوں کو چالان کرکے ٹیکس کی مد میں 28 لاکھ 47 ہزار 3 سو 88 روپے وصول کرکے سرکاری خزانہ میں جعم کروائے گئے ہیں جبکہ 32 گاڑیاں ٹیکس ادا نہ کرنے کے باعث مختلف تھانوں میں بند کی گغی ہیں۔ محمد جمن میمن نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران مختلف گاڑیوں کے کاغذات چیک کرتے ہوئے ایک سے دو سال تک ٹیکس ادا نہ کرنے پر چالان کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، انہوں نے گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ واجب الادا ٹیکس جلد ادا کریں تاکہ اپنی گاڑیوں کو چالان ہونے سے بچا سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes