پانامہ لیکس میں انصاف ہونا چاہیے، انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے‘راجہ پرویز اشرف

Published on January 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 338)      No Comments

29
پشاور(یوا ین پی)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں انصاف ہونا چاہیے، انصاف کا دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے،پانامہ لیکس میں اگر پیپلزپارٹی کا کوئی لیڈر ہوتا تو اب تک کب کا پھٹے چڑھایا جا چکا ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے لیک سٹی میں ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احمد ریاض شیخ کے بیٹے باسط ریاض شیخ کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کے دوران کیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی سیاست میں الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،ایک دوسرے پر الزام بازی سے کسی ایک کا نہیں بلکہ سب کا نقصان ہو رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں انصاف ہونا چاہیے ، المیہ یہ ہے کہ ہمارے لیے کوئی اور قانون ہے اور ن لیگ وہی جرم کر ے تو دوسرا قانون ہے ، انصاف کا دوہرامعیار نہیں ہونا چاہیے، ہم تو عدالتوں کاسامنا بھی کر تے ہیں، پانامہ لیکس میں اگر پیپلزپارٹی کا کوئی لیڈر ہوتا تو اب تک کب کا پھٹے چڑھایا جا چکا ہوتا۔ انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو میدان میں اتر آئے ہیں ، اب پارٹی ترقی کر ے گی ۔ پارا چنار دہشتگردی کے واقعہ پر انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پو ری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف پو ری دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے ، حکومت وقت کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے صرف باتیں ہی نہیں بلکہ عملی کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes