ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد

Published on February 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ میں سا لانہ اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبا و طالبات کے مبین انڈور اور آؤٹ ڈور مختلف گیمز کے مقابلہ جات کروائے گئے جس میں طلبا اور طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا طلباء کے لئے فٹ بال کرکٹ بیڈمنٹن اور رسہ کشی کے مقابلہ جات کروائے گئے جبکہ طلبہ و طالبات کے درمیان بھی مختلف میچز کروائے گئے اس موقع پر پرنسپل وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اوکاڑہ لیاقت شہزاد خان نے بتایا کہ ادارہ نہ صرف بچوں کو فراہمی ہنر اور روزگار کے لیے کوشاں ہے اور بلکہ ان کی جسمانی تربیت کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اسپورٹس پروگرام کروائے جاتے ہیں مزید بتایا کہ اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اس ادارہ سے فیض یاب ہو کر زندگی کے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کورس میجر ریٹائرڈ شاہ نواز بدر کی زیرسرپرستی ادارہ دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہا ہے اور انہی کی ہدایت پر یہ سپورٹس گالہ منعقد کیا گیا مختلف بیماریوں کو شکست دینے کے لیے اس طرح کے مقابلہ جات بچوں کو اچھی صحت اور ذہنی ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes