ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پرویز اشرف

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سابق وزیر اعظم صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں،اپنے جاری کردہ ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے حکومت میں آنے کیلئے جھوٹے دعوے کیے، رات کو سوتے ہیں اور صبح اٹھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے، لانگ مارچ کے جمہوری عمل میں تمام اپوزیشن کو شامل ہونا چاہیے،ا نھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题