فیصل آبادمیں 14اگست کے نام سے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں انتظامہ خاموش تماشائی بن گئی

Published on August 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد میں 14اگست کے نام سے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں انتظامہ خاموش تماشائی بن گئی تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی 14اگست قریب آتے ہی شہر بھر کی گلیاں محلے اور بازاروں میں پیدل چلتے موٹر سائیکل سوار چھوٹے بڑے نوجوان آزادی کا دن منانے کیلئے خوب پر جوش دیکھائی دیتے ہیں آزادی کو بلکل آزادی سے منانے کیلئے منچلے موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان باجا لیے سڑکوں بازاروں میں مٹر گشت کر رہے ہیں اور آتی جاتی خواتین کے قریب باجا بجا کر تنگ کر نے کا معمول بنا لیا گیا ہے بیجا باجے کی آواز سے مساجد کے اطراف نمازوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے جبکہ بے لگام باجے والوں نے گلی محلوں اور گھروں میں موجود بزرگ وخواتین اور بیمار افراد کا جینا دو بھر کردیا ہے اسلامی جمہوریہ ملک میں اونچی آواز میں آذان اوردرس قرآن مجید دینے پے تو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت پابندی ہے جبکہ آزادی کے نام پر ماں بہنوں بزرگوں کو تنگ کرنے کی کھلی آزادی ہے جس کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر کوئی قانون نہیں بنا اور نہ ہی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ایکشن لیا جا رہا ہے گلی محلے بازاروں اور سڑکوں پے موٹر سائیکلز کے سلنسر نکال کر ون ویلنگ کرتے جگہ جگہ اونچی آواز میں پاں پاں کی آوازیں مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے معززین علاقہ ادبی شخصیات مزہبی سماجی افراد سمیت انجمن تاجران نے اسسٹنٹ کمشنرفیصل آبادایس پی فیصل آباد ایس ایچ او سٹی اور انچارج ٹریفک سٹی سے مطالبہ کیاہے کہ ہولڑبازی کرتے موٹر سائیکل منچے نواجوان افراد کیخلاف نہ صرف ایکشن لیا جائے بلکہ اسکی فروخت پر سخت پابندی لگائی جائے گلی محلے بازاروں میں خواتین کو تنگ کرنے والے افراد کوگرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes