فون کی نگرانی کے بارے میں ٹرمپ کے دعوے جھوٹے ہیں، اوباما

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

1
واشنگٹن(یو این پی) سابق صدر اوباما کے ترجمان کیون لوئس کا کہنا تھا کہ نہ تو صدر اوباما اور نہ ہی ان کی انتظامیہ کے کسی اہکار نے کبھی کسی امریکی شہری خفیہ نگرانی کا کوئی حکم جاری کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔سنیچر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک ٹویٹ کی ذریعے کہنا تھا کہ ’افسوس ناک! ابھی معلوم ہوا ہے کہ اوباما نے ٹرمپ ٹاور میں میری جیت سے ایک ماہ قبل میرا ’فون ٹیپ کیا‘۔ کچھ نہیں ملا، یہ مشتبہ کارروائی ہے۔کیون لوئس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کا یہ اصول تھا کہ ان کی انتظامیہ کا کوئی بھی شخص کسی بھی عدالتی تفتیش میں کوئی مداخلت نہیں کرتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme