قائد محترم کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اب ایک نظریہ بن چکا ہے منظور حسین ،رانا محمد اشرف

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

مدینہ منورہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی) پاکستان مسلم لیگ ن جبیل کے صدر و پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال صاحب کے بھتیجے رانا عمر افضال اور مدقاق پلاسٹک انڈسٹری کے اونر کلیم احمد نے پاکستان مسلم لیگ م سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان اور سرپرست رانا محمد اشرف کے اعزاز میں ہلٹن انٹرنیشنل ہوٹل میں شاندار عشائیہ دیا۔جس میں پاکستانی سعودی اور بزنس کمیونٹی نے کثیرتعداد میں شرکت کی جن میں مرکزی سیکرٹری جنرل میاں طارق جنید ۔سعودی بزنس مین فہد مرزوق العتیبی ماجد الشہری صالح الراجے یو کے نیشنل جون جہانگیر احمد رانا عبدالوہاب وسیم احمد عزیز احمد شکیل احمد ناصر شریف اور کثیر تعداد میں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان اور رانا محمد اشرف نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کو سعودی عرب کے کونے کونے میں مظبوط کریں گئے قائد محترم کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اب ایک نظریہ بن چکا ہے ہم رانا عمر افضال اور کلیم احمد کے تہ دل سے مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے اتنا شاندار عشائیہ یہ اس خاندان کا مسلم لیگ اور میاں محمد نواز شریف سے محبت کا منہ بولتا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog