پرآشوب دور کے ساتھی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف

Published on July 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

Nawaz
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے گذشتہ روزوزیراعظم ہاؤس اسلام آبادمیں وزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ خصوصی ملاقات کی،اس دوران پارٹی امورسمیت ملکی سیاسی صورتحال پر سیرحاصل گفتگو ہوئی ۔وزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ شیخ قیصر محمود کی اس ملاقات میں سینیٹر مشاہداللہ خا ن نے اپنااہم کرداراداکیا۔مسلم لیگ (ن)جاپان کے صدر ملک نورمحمد اعوان بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے جاپان سمیت اوورسیز میں مسلم لیگ (ن) کومنظم اورفعال کرنے کے سلسلہ میں شیخ قیصر محمودکی کمٹمنٹ اورخدمات کوسراہااورانہیں شاباش دیتے ہوئے اپنے سینے سے لگالیا ۔ وزیراعظم محمدنوازشریف نے مزید کہا کہ شیخ قیصر محمود ہمارے اورہم ان کے ہیں ،ہمیں اورمسلم لیگ (ن) کوان کی ضرورت ہے۔ پرآشوب دور کے ساتھی ہماراقیمتی اثاثہ ہیں اورکوئی سنجیدہ سیاسی قیادت اپنے کارکنان کو خود سے دور نہیں کرسکتی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog