کراچی:‌ گاڑی پرفائرنگ سےمولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق

Published on October 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے جامعہ فاروقیہ کےمہتمم مولانا عادل خان ڈرائیور سمیت جاں بحق ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق، اسپتال پہنچنے سے قبل مولانا عادل دم توڑ چکے تھے، انہیں گردن اور پیٹ میں گولیاں لگیں۔دوسری طرف شاہ فیصل کالونی میں مولانا عادل پر فائرنگ واقعے کی سی سی ٹی وی دنیانیوز نے حاصل کرلی، فوٹیج میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، قاتلوں نے اطمینان سے کارروائی کی اورسڑک پار کرکے فرار ہوگئے، حملہ آور پیدل چل کر آیا اور گاڑی پر گولیاں برسائیں، فوٹیج میں حملہ آور کو گولیاں مار کر پیدل سڑک پارکرتے دیکھا جاسکتاہے۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، مولانا عادل کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog