سندھ کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن بنانے کی منظوری دیدی

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا،سندھ کابینہ نے صوبائی فنانس کمیشن (پی ایف سی) تشکیل دینے کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ میئر کے علاوہ ٹاؤن اور یونین کونسلز کے نمائندے کمیشن کا حصہ ہوں گے،سندھ حکومت نے جماعت اسلامی اور پاک سر زمین پارٹی کے ساتھ کیے گئے علیحدہ علیحدہ معاہدوں میں صوبائی فنانس کمیشن بنانے پر اتفاق کیا تھا، صوبائی مالیاتی کمیشن، بلدیاتی انتخابات کے ایک ماہ کے اندر قائم کردیا جائے گا، اسی طرح شہری انتظامیہ کو موٹر وہیکل ٹیکس میں اس کا واجبی حصہ ملے گا،اس کے علاوہ پی ایس پی نے رواں ماہ کیاوائل میں ایک ہفتہ طویل احتجاج کیا تھا جو سندھ حکومت اور احتجاجی پارٹی کے درمیان 10 نکاتی معاہدے پر دستخط کے ساتھ ختم ہوا،وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ حکام شریک ہوئے،کابینہ نے اجلاس میں میئر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کو ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) اور لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی گورننگ باڈیز کا رکن بنانے کی منظوری دے دی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme