چارسالہ سفرنے ہمیں لوڈشیڈنگ فری پاکستان کے قریب پہنچا دیا، خواجہ آصف

Published on June 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 677)      No Comments


ملک میں زیادہ سے زیادہ پیداوار12946 میگاواٹ سے بڑھ کر19248 میگاواٹ ہوگئی،وزیرپانی و بجلی کا ٹوئٹ
اسلام آباد(یو این پی) وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چار سالہ سفر نے ہمیں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچا دیا ،ملک میں زیادہ سے زیادہ پیداوار12946 میگاواٹ سے بڑھ کر19248 میگاواٹ ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی کی پیداواروشارٹ فال کا تقابلی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چارسالہ سفر نے ہمیں لوڈ شیڈنگ فری پاکستان کے ہدف کے قریب پہنچا دیا۔خواجہ آصف کے مطابق جون 2017 میں بجلی کی اوسط پیداوار 18052 میگاواٹ تک پہنچ گئی، جون 2012 میں بجلی کی اوسط پیداوار11240 میگاواٹ تھی، جون 2013 میں بجلی کی اوسط پیداوار11840 میگاواٹ تھی، جون 2012 میں بجلی کا شارٹ فال 5830 میگاواٹ تھا، جون 2013 میں بجلی کا شارٹ فال 7938 میگاواٹ تھا، جون2017 میں بجلی کا شارٹ فال 2789 میگا واٹ رہ گیا، شارٹ فال کی شرح 2012 کے 52 فیصد سے کم ہو کر15.4 فیصد رہ گئی جب کہ زیادہ سے زیادہ پیداوار12946 میگاواٹ سے بڑھ کر19248 میگاواٹ ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes