ویکسینیشن کے حامل افراد ہی کو سفر کی اجازت دی جائے عاصم الیاس

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انچارج سٹی ٹرمینل عاصم الیاس نے سٹینڈ کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے مختلف بسوں کے اندر جاکر مسافروں وڈرائیورز میں کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ مکمل ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا سے محفوظ رہا جاسکتا ہے لہذا ذمہ داری کا احساس کریں۔انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ ویکسینیشن کے حامل افراد ہی کو سفر کی اجازت دی جائے جبکہ بسوں میں مقررہ ایس اوپیز پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیے۔انہوں نے مسافروں سے کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ اور دیگر لوگوں کو مکمل ویکسینیشن کرانے کا پیغام دیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہا جاسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes