وزیراعظم نوازشریف کی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کامیابی پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد

Published on December 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments
444اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم نوازشریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی ٹیم اور اس کی مینجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس نے بھارتی ٹیم کے خلاف سیمی فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا اورکامیابی حاصل کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ٹیم اسی کارکردگی کا مظاہرہ فائنل میں بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اور اس کو مزید فروغ دیا جانا چاہئے۔
Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes