پوری قوم پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے۔احسن اقبال

Published on February 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

نارووال(یو این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ و مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے اپنے بیٹے سابق چیئرمین ضلع کونسل نارووال اور سید اظہر الحسن شاہ گیلانی المعروف شہزادہ پیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہر پندرہ دن بعد عوام پر قیمتوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے، یہ قیمتیں پہلی بار نہیں بڑھائی گئیں، آئے دن قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، اس وقت پوری قوم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے، پٹرول اب عوام کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے، حکومت ٹیکس کلیکشن نظام کو بہتر کرے اور غریب آدمی پر بوجھ ڈالنے کی بجائے اپنی عیاشیاں بند کرے اب تک متعدد بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکے ہیں، قیمتوں میں مزید بھی اضافہ ہوتے رہیں گے، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes