نتھیا گلی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

گلیات (یواین پی) وادی گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری، مزید برفباری کی پیشن گوئی، سیاحوں کو شام 5 بجے کے بعد گلیات کا رخ نہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ نتھیا گلی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران مزید برفباری کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس صورتحال میں گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام نے سیاحوں کو شام 5 بجے کے بعد گلیات کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ یہ تلقین بھی کی گئی کہ گلیات کا رخ کرنے والے سیاح اپنے ساتھ گاڑی میں گرم کپڑے اور خشک میوہ جات ضرور رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy