مرکز میں عدم اعتماد کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،ترجمان ق لیگ

Published on February 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور (یواین پی)پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حصول کی تردید کردی،ترجمان مسلم لیگ (ق) کے مطابق اپوزیشن سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے حصول کیلئے کوئی بات نہیں کی،ترجمان نے کہا ہے کہ مرکز میں عدم اعتماد کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دے دیا ہے،ذرائع نے کہا ہے کہ (ق) لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ مانگی ہے اور لیگی قیادت کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ اس سے کم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق وزارتِ اعلیٰ ملنے کی صورت میں (ق) لیگ نے پنجاب اور مرکز میں ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme