حکومت نے ’احساس راشن رعایت‘ کیلئے رجسٹریشن دوبارہ کھول دی؛ ڈاکٹر ثانیہ نشتر

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

پچاس ہزارسے کم ماہانہ آمدنی والے گھرانے 8171 پر ایس ایم ایس سے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں؛ معاونِ خصوصی
اسلام آباد (یواین پی) وفاقی حکومت نے ’احساس راشن رعایت‘ کیلئے رجسٹریشن دوبارہ کھول دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے احساس پروگرام کی 8171 ایس ایم ایس سروس دوبارہ کھول دی ہے، اس سروس سے گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے، اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزارسے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پروگرام سے 2 کروڑ مستحق گھرانے مستفید ہوں گے، کریانہ دکانداروں کی احساس راشن رجسٹریشن بھی بذریعہ پورٹل جاری ہے، نیشنل بینک کے ساتھ احساس راشن رعایت پر عمل درآمد کی تیاریاں مکمل ہیں اور اس کا اجراء جلد کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 50 ہزار سے کم آمدنی والوں کواحساس راشن کارڈ دینے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے پنجاب میں نیا پاکستان صحت کارڈ پروگرام کی اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی بات کرنا چاہتا ہوں، احساس راشن کارڈپاکستان کی آدھی آبادی جن کی آمدنی 50ہزار سے کم ہے ان کو احساس کارڈ دیا جائے گا، جس پرکریانہ اسٹورز پرآٹا، دالوں، گھی پر 30فیصد رعایت ملے گی، جب تک مہنگائی کا سیزن نہیں نکل جاتا،جب تک مہنگائی ہے عوام کیلئے مشکل وقت ہے، پوری کوشش ہے کہ عوام کیلئے آسانی پید اکریں۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک غریب گھرانے میں جب بیماری ہوتی ہے تو اس گھر پر کیا گزرتی ہے؟ مجھے اس کا علم نہیں تھا جب تک میری والدہ کو کینسر نہیں ہوئی، اس سے پہلے اللہ نے مجھے کبھی بیماریوں کا سامنا نہیں کروایاتھا، لیکن مجھے پتا چلا کہ ایک گھر پر کتنی بے بسی ہوتی ہے جب آپ اس بیماری کاعلاج نہیں کروا سکتے، کیونکہ اس وقت کینسرکا پاکستان میں علاج نہیں تھا، اس وقت میں ہمارے گھر پراللہ کا عذاب تھا، ہم کچھ نہیں کرسکتے تھے، ہم نے اپنی والدہ کو تکلیف میں دیکھا،انہیں علاج کیلئے باہر لے کر گئے، انہیں چوتھی اسٹیج کا کینسر کا تھاجب پاکستان واپس لایا، میں نے سوچا کہ ہمارے پاس تو وسائل بھی ہیں پھر ہمیں مشکلات سے گزرنا پڑا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes