غزہ میں بڑھتے ہوئے پرتشدد حالات کی وجہ سے خطے میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ

Published on July 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 307)      No Comments

66
ویانا ۔۔۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور پرتشدد صورتحال کو خطے کیلئے بڑا رسک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بڑھتے ہوئے پرتشدد حالات کی وجہ سے خطے میں حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ویانا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کو مصری تجاویز تسلیم کرنا ہونگی۔ امریکہ بھی چاہتا ہے کہ جنگ بندی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے اگر میری ضرورت پڑی تو میں کل ہی مشرق وسطیٰ کے دورے پر چلا جاؤنگا۔ جان کیری نے کہا کہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme