ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست

Published on August 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 487)      No Comments

فلوریڈا (یواین پی) امریکی سرزمین پر بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 12 رنز سے ہرا دیا، ایک ایک سے برابر تین میچز کی سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گاامریکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کے جلوے، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 رنز سے کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 5 وکٹوں پر 171 رنز بنائے۔ اوپنر بلے باز تمیم اقبال نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 9 وکٹوں پر 159 رنز ہی بنا سکی۔ پہلا ٹی ٹونٹی کیربیئنز نے 7 وکٹوں سے جیتا تھا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔ سیریز کا فیصلہ کن میچ سوموار کو فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes