لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو پچھاڑ کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

لاہور(یواین پی)ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے فائنل میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 181 رنز کا ہدف دیا، اننگز کے آخر پانچ اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویز نے دھواں دھار بیٹنگ کر کے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجایا۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، شان مسعود 19 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور کپتان محمد رضوان کو محمد حفیظ نے چلتا کیا، عامر عظمت 6 اور آصف آفریدی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، رلی روسو 15 رنز کے انفرادی اسکور پر حفیظ کی بال پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے، ٹم ڈیوڈ بھی 17 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں سلطانز کے خوش دل شاہ 33 رنز اور ڈیوڈ ویلے بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ ہوئے۔اس کے بعد رومان رئیس اور عمران طاہر 138 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔ 181 رنز ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 138 پر ڈھیر ہوگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog