پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم امن کے ساتھ ہیں، چوہدری محمد سرور

Published on February 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

لاہور (یواین پی) گور پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہم امن کے ساتھ ہیں،کسی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے، یورپین یونین پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے جی ایس پی پلس سٹیٹس کا ہماری معیشت میں اہم کردار ہے۔تفصیلات کے مطابق یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی برائے انسانی حقوق ایمون گلمور کی لاہور آمد ہوئی ہے، ایمون گلمور نے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔ ایمون گلمور اور رولا کامیناراکی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جی ایس پلس اسٹیٹس میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر یورپی یونین کے نمائندہ خصوصی ایمون گلمورکی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی گور نر ہاوس میں ملاقات ہوئی،

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme