پیاز کی پیداوار میں پاکستان پانچویں نمبر پر

Published on November 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

22
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیاز کاشت کیا جاتا ہے اور پیاز سب سے زیادہ چین میں کاشت کیا جاتا ہے
فیصل آباد (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیاز کاشت کیا جاتا ہے اور پیاز سب سے زیادہ چین میں کاشت کیا جاتا ہے۔پیاز کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا بھرمیں پاکستان پانچواں بڑا ملک ہے ، ادارہ تحقیقات سبزیات فیصل آباد نے پیاز کی کامیاب کاشت کے لئے مختلف تجربات کئے ہیں۔کاشتکار ان کی روشنی میں پیداواری مراحل کو اپنا کر نہ صِرف ملک سے پیاز کی کمی کو دورکرسکتے ہیں بلکہ اپنی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں زرعی ماہرین کا یواین پی سے کہنا ہے کہ پیاز کا آبائی وطن مغربی ایشیا (ایران) ہے۔پھلکارا اور ڈارک ریڈ پیاز کی بہتر پیداواری صلاحیت کی حامل اقسام ہیں۔اکتوبرکے آخر اور نومبر کے شروع میں کاشتہ نرسری 35تا 45دن میں منتقلی کے قابل ہوجاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes