را.. محرم الحرام میں بدامنی پھیلاسکتی ہے: خفیہ رپورٹ

Published on October 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 263)      No Comments

5
اسلام آباد(یو این پی) خفیہ اداروں نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پاکستان میں بدامنی پھیلاسکتی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ سندھ میں ملک دشمن عناصر اور فرقہ ورانہ دہشت گردوں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کے حوالے سے بعض شواہد موصول ہوئے ہیں جو دوران محرم الحرام امن کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خبردار کیا ہے کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ میں ان اطلاعات پر محد ود نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ کسی بھی طرح کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہونے سے بچا جاسکے انہیں حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدرت محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر داخلہ سہیل انور سیال، وزیر تعلیم نثار کھوڑو، چیف سیکرٹری صدیق میمن، ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر، سیکرٹری داخلہ مختار سومرد کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پرویز اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبہ بھر کی سکیورٹی کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبرد آزما ہونے سے قبل مضبوط بنایا جائے اس کے لئے سکیورٹی کی پولیس کو تین مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے اجلاس میں آئی جی پولیس سندھ غلام حیدر رحمانی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes