صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر خاں دریشک کا فیصل آباد کا دورہ

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر خاں دریشک نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور سول ویٹرنیری ہسپتال چک 474 گ۔ب سمندری اور کنجوانی تاندلیانوالہ کا افتتاح کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں،اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کے علاوہ فارمرز بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک نے کنجوانی میں وزیر اعظم ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت پودا بھی لگایا جبکہ تاندلیانوالہ میں کٹڑا پال سکیم کے تحت رجسٹرڈ 49 فارمرز میں 9 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیکس بطور اعزازیہ تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیو سٹاک ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں جن کی ترویج وترقی کے لئے بزدار حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی مویشی پال حضرات اس شعبہ میں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل سمندری اور تاندلیانوالہ لائیو سٹاک سے محبت کرنیوالوں کے علاقے ہیں اور یہاں کے فارمرز مویشیوں کی بہترین دیکھ بھال کرکے صوبہ بھر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کیا کہ ان علاقوں میں ویٹرنیری ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کرکے بہتر بنایا گیا ہے جس سے مویشی پال کو سہولیات ملیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 27 ویٹرنیری ہسپتالوں کی مرمت وبحالی پر کام جاری ہے اور دو کا افتتاح کردیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران سے کہا کہ مویشی پال حضرات کو محکمانہ سروسز اور رہنمائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔انہوں نے کٹڑا پال فارمرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے مزید فارمرز کو بھی آگاہ کریں تاکہ دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرکے خودکفیل ہوسکیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog