لندن : نون لیگی قیادت چرچل ہوٹل میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی

Published on April 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

111
لندن (یواین پی) کیا پاکستانی سیاست کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ بھی لندن منتقل ہو گیا ؟ وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اہم فائلوں سمیت لندن روانہ ہو گئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی پہنچ گئے۔ مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس پرسوں لندن میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سیکرٹری فواد حسن فواد کو اہم امور کے لیے لندن طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد اتحاد ائیر لائن کے زریعے ابوظہبی سے لندن روانہ ہوئے۔وزیرا عظم کی ہدایت پر سیکرٹری فواد حسن فواد اہم فائلیں لے کر لندن گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر کمیشن کے قیام کی منظوری بھی وزیراعظم دیں گے۔ وزیر اعظم سے منظوری کے بعد کمیشن کے قیام کا نوٹی فیکشن جاری ہو گا۔ امکان یہی ہے کہ دو روز بعد کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题