بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر ذمہ داری کا ثبوت دیں ڈاکٹر ذوالقرنین

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے مختلف سٹی کونسلز کا دورہ کیا۔وہ سٹی کونسلز 274،275،188،189 ودیگر علاقوں میں گئے اور دروازوں پر دستک دیکر والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی چیک کیااور فکسڈ پوائنٹ پر ٹیموں کی موجودگی بھی چیک کی۔انہوں نے کہا کہ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو فرائض تندہی سے انجام دینے کی تاکید کی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلواکر ذمہ داری کا ثبوت دیں اور گھر گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes